ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں مندر کی دیوار پر خون کے دھبوں کامعاملہ؛ پولس کو ٹوٹے سینگ والے جانوروں کی تلاش

بھٹکل میں مندر کی دیوار پر خون کے دھبوں کامعاملہ؛ پولس کو ٹوٹے سینگ والے جانوروں کی تلاش

Wed, 24 May 2017 20:35:07    S.O. News Service

بھٹکل:24/مئی (ایس اؤنیوز)کچھ دن پہلے تعلقہ کی شری دنڈن درگا مندر کی دیوار پر نظر آئے خون کے دھبوں کو لے کر پولس ملزموں کی تلاش میں تھی ، لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق پولس اپنی جانچ کے دوران ملے کچھ سراغوں کی بنیاد پر آگے بڑھی تو پتہ چلا کہ یہ کسی شرپسندوں کی نہیں بلکہ 2 جانوروں کے درمیان ہوئی ماردھاڑ کا نتیجہ ہے ، دونوں جانوروں کی لڑائی میں ایک جانور کا سینگ ٹوٹ گیا اور وہی جانور جب مندر کی دیوار پر اپنا سر رگڑا تو اس کا خون دیوار پر نشان چھوڑگیا ۔ خیال رہے کہ اسی خون کے دھبے سے  متعلقہ علاقہ میں کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

چشم دید گواہوں کی طرف سے دی گئی جانکاری کی بنیاد پر پولس فی الوقت متعلقہ دن،  مار دھاڑ کرنے والے  جانوروں کی تلاش میں ہے ، تاکہ ٹوٹے سینگ کے جانور کا پتہ لگاسکے۔اطلاع ملی ہے کہ  اپنی جانچ کے لئے پولس سی سی ٹی وی کیمروں کے معائنہ میں بھی مصروف ہے ۔ اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے سی پی آئی سریش نایک نے بتایا کہ ماردھاڑ کے بعد لاپتہ ہوئے جانوروں کی تلاش اور ان کی نشاندہی ہمارااہم کام ہے۔ خیال رہے کہ مندر کی دیوار پر خون کے دھبوں جیسے واقعات کو عوامی سطح پر بھٹکل کو حساس ثابت کرنے اور ماحول کو کسی طرح خراب کرنے کی سازش کے طورپر بھی دیکھا جارہاہے۔


Share: